امریکہ اور روس کی سوشل میڈیا لڑائی جوہری جنگ میں تبدیل
- 04, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے مطابق روس کے سابقہ صدر (دی متری میدویدوف) کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد انہوں نے امریکہ کی دو آبدوزوں کومناسب خطوں میں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ـ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤںٹ میں جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ روس احمقانہ بیانات سے آگے قدم بھی اٹھا سکتا ہے ـ بیانات بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آ جاتے ہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں روس ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا ـ
امریکی صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح نہیں کیا کہ جوہری آبدوزوں کو کونسے مقامات پر تعینات کیا گیا ـ یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات اور روس پر پابندیوں کے جواب میں سابقہ روسی صدر متعدد مرتبہ تبصرہ کر چکے ہیں ـ ٹروتھ سوشل پر دیے جانے والے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ روسی صدر کے اشتعال انگیز بیانات نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا ہے ـ

تبصرے