بھارت ، روس سے تیل خرید کر اسے یوکرین جنگ میں مدد دے رہا ہے ، اسٹیفن ملر

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور وہائٹ ہاؤس کے اسٹاف چیف اسٹیفن ملر) نے فاکس نیوز کے پروگرام "سنڈے مارننگ فیوچر" میں  میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ بھارت کا روس سے تیل خرید کر اسے یوکرین جنگ میں مدد دینا ناقابل قبول ہے ـ اسٹیفن ملر نے کہا کہ لوگوں کو یہ جا کر حیرانگی ہو گی کہ بھارت عملی طور پر چین کے برابر روسی تیل خرید رہا ہے ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر کی بھارت جیسے امریکہ کے اہم اتحادی پر تنقید اب تک کی سب سے سخت تنقید ہے ـ

   رائٹرز کے مطابق واشنگٹن مین قائم بھارتی سفارتخانے کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ـ البتہ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی دباؤ کے باوجود بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا ـ امریکہ نے بھارت پر روس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے ـ ٹرمپ نے مزید دھمکی بھی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین جنگ ختم نہ کی تو روسی تیل کے خریداروں پر 100 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+