ٹرمپ سے غزہ جنگ بند کرانے کا کیا مطالبہ 600 سے زائد اسرائیل کے سابقہ سیکیورٹی اہلکاروں نے
- 04, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی "موساد کے سابقہ سربراہ ، اسرائیلی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک ( شین بیت ) کے سابقہ سربراہ اور آئی ڈی ایف کے سابقہ نائب چیف" نے مل کر اتوار کے دن اعلان کیا کہ ان سب نے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کو لکھے گۓ ایک خط میں اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) پر غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ہے ـ یہ تمام اعلٰی سربراہان "کمانڈر فار اسرائیلی سیکیورٹی" نام کے گروپ کی قیادت کرتے ہیں جس میں 600 سے زائد سابقہ سینئر سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں ـ
امریکی صدر کو لکھے گۓ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ آپ اس سے قبل لبنان میں یہ کام کر چکے ہیں اسلیے اب وقت آ گیا ہے کہ آپ غزہ جنگ کو بھی ختم کرائیں ـ سابقہ اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے خط میں لکھا کہ ہمارے پیشہ ورانہ تجزیے کے مطابق حماس اب اسرائیل کیلیے خطرہ نہیں رہی ـ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ اس گروپ نے حکومت پر دباو ڈالا کہ وہ اپنی حکمت عملی تبدیل کرے ـ البتہ اس مرتبہ انہوں نے اس بات پرزور دیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کی قانونی حیثیت شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے ، خاص طور پر جب امریکی صدر نے بھی غزہ میں قحط کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا ہےـ

تبصرے