اسرائیل جنگ میں پاکستان کی مدد پر اس کے شکر گزار ہیں ، ایرانی صدر

     نیوز ٹوڈے : ایرانی صدر (مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف) کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں  قرآن پاک کی تلاوت سےآغاز کرتے ہوۓ اتحاد امت پر زور دیا اور کہا کہ مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں ـ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ـ پاکستانی علماء اور سیاسی سربراہوں سے مفید گفتگو ہوئی ـ مسعود پزشکیان نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں مدد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ـ

   انہوں نے کہا کے موجودہ دور میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم کارنامہ ہے ـ دو طرفہ تعلقات کو مختلف طریقوں سے آگے بڑھا رہے ہیں ـ ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل خطے میں امن کے قیام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے علاقائی ترقی امن کے بغیر ممکن نہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+