اسرائیلی حملے کاخطرہ ابھی برقرار ہے ہم بھی تیار ہیں ، ایرانی آرمی چیف کا بیان

    نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق  ایرانی فوج کے سربراہ (میجر جنرل امیر حاتمی) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اسلیے ہمارے میزائل اور ڈرونز بھی تیار ہیں ـ ایران کے فوجی سربراہ نے کہا کہ ایرانی عوام کے اتحاد سے اسرائیل کو اپنی اس بہت بڑی  غلطی کا احساس ہوا ـ

  آرمی چیف نے اپنے دفاعی نظام اور مسلح افواج اورعوام کے درمیان یک جہتی کو سراہا اور کہا کہ جنگ بندی سے قبل آخری لمحات تک ہمارے حملے جاری رہے ـ انہوں کہا کہ مخالفین کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ایران اپنی سائنسی اور فوجی ترقی کو پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ آگے بڑھاۓ گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+