کیا امریکہ نے خود بھارت کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دی ؟

      نیوز ٹوڈے : بھارت پر روسی تیل کی خریداری کی وجہ سے لگائی گئی امریکی پابندیوں اور یورپی ملکوں کی تنقید کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد جب روایتی سپلائی یورپ کی جانب منتقل ہو گئی اس وقت امریکہ نے خود بھارت کو روس سے تیل کی خریداری کا مشورہ دیا ـ تاکہ دنیا کی توانائی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو سکے ـ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کی مجبوری کی وجہ سے بھارت کو عوام تک سستی توانائی پہنچانے کیلیے روس سے درآمدات کرنا پڑیں ـ اور جو ملک ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ خود روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں ـ

   بھارتی وزیر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے 2024 میں روس کے ساتھ 64.5 ارب یورو کا لین دین کیا اور 2023 میں خدمات کی مد میں 17.2 ارب یورو کی تجارت کی ـ جبکہ یورپی یونین نے 2023 میں روس سے 1 کروڑ 65 لاکھ ٹن قدرتی گیس بھی حاصل کی  جبکہ 2022 میں 1 کروڑ 52 لاکھ ٹن کی گیس خریدی ـ بھارتی وزیر خارجہ کے مطابق یورپی یونین روس کے ساتھ نہ صرف توانائی کے شعبے میں تجارت کر رہا ہے بلکہ "کھاد ، معدنیات ، کیمیکل، مشینری ۔ ٹرانسپورٹ اور فولاد" پر بھی دونوں ممالک کا لین دین چل رہا ہے  ـ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے مقابلے میں بھارت تو روس کے ساتھ بہت کم تجارت کر رہا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+