نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی طاقت بڑھانے اور پورے غزہ پر قبضے کا ارادہ کر لیا اسرائیلی میڈیا
- 05, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) غزہ میں فوجی کارروائیاں بڑھانے پر سوچ بچار کر رہے ہیں ـ "چینل 12 " کے مطابق اس منصوبے میں پورے غزہ پر قبضے کی کوشش ہو سکتی ہے ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زیر غور منصوبے میں ان علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا ۓ گا جہاں پر شبہ ہے کہ اسرائیلی یرغمالی قید ہیں ـ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو منگل کے دن ہونےو الے کابینہ کے اجلاس میں اس منصوبے کے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے ـ
اسرائیلی اخبار "ہاریٹز" نے 29 جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکہ کا منظور شدہ منصوبہ کابینہ میں پیش کیا جس کے مطابق غزہ کے کچھ علاقوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا ـ غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 60 ہزار 839 فلسطینی شہید اور 49 ہزار 588 زخمی ہو چکے ہیں ـ

تبصرے