روس ہوا (آئ این ایف) معاہدے سے دستبردار
- 05, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : روس کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبات کے باوجود نیٹو اس معاہدے کی پابندی کی یقین دہانی نہیں کرا رہا ـ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو نے واشنگٹن کو اس معاملے پر متعدد مرتبہ خبردار کیا لیکن ہر مرتبہ انتباہ نظر انداز کر دیا گیا ـ روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کے تیار کردہ یہ میزائل "یورپ، ایشیا اور بحرالکاہل" میں تعینات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ـ (آئی این ایف) معاہدے کے مطابق اس میں شامل تمام فریق اس بات کے پابند ہیں کہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائل نہ بنا سکتے ہیں نہ ہی ان کی جانچ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کو تعینات کر سکتے ہیں ـ درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کی رینج 1 ہزار کلو میٹر سے 5 ہزار کلو میٹر جبکہ کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کی رینج 5 سو سے 1 ہزار کلو میٹر تک ہے ـ
معاہدے میں شامل ملک ان کے لانچرز بھی تیار نہیں کر سکتے ـ روسی وزارت خارجہ کے مطابق اب ایسے حالات نہیں رہے کہ ایسے ہتھیاروں کی تعیناتی سے یک طرفہ معطلی برقرار رہے اس لیے اب اعلان کیا جا سکتا ہے کہ روس اپنے اوپر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے خود کو مزید اس معاہدے کا پابند محسوس کرے ـ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ملک ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں جن سے روس کے ملحقہ علاقوں میں ایسے ہتھیاروں کی تعیناتی کے امکان ہیں جس سے روس کو براہ راست خطرہ ہے ـ

تبصرے