ایر ان ، اسرائیل کشیدگی علاقائی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     نیوز ٹوڈے : ترکیہ کی انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کی جنگ علاقائی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے ـ ترکیہ کی انٹیلیجنس نے 12 دن کی ایران ، اسرائیل جنگ کے بعد ترکیہ کیلیے جاری کردہ اسباق نامی رپورٹ میں کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر سفارتی رابطے حال ناگزیر ہو چکے ہیں ـ ترکیہ کی انٹیلیجنس نے اپنی رپورٹ میں اس "سائبر ، الیکٹرانک اور نفسیاتی" کشیدگی کو مستقبل  کیلیے مرکزی کردار قرار دے دیا ـ رپورٹ کے مطابق ایرانی ہائپر سونک اور بلیسٹک میزائلیں اسرائیل کیلیے بڑا چیلنج ثابت ہوئیں ـ

   جبکہ ایران نے میزائلوں سے  اسرائیلی شہروں "تل ابیب ، حیفہ  اور بین گوریان ایئر پورٹ " کوشدید نقصان پہنچایا ـ جوابی طور پر اسرائیل نےایران کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں ، خفیہ ایجنسی کے افسروں کو شہید کر دیا ـ رپورٹ کے مطابق  ملکی سائبر نظام کو مضبوط بنانے کیلیے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے ، کیونکہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو نئی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+