نیتن یاہو کرپشن کیس کی سربراہ کی معطلی کو ہائیکورٹ نے چیلنج کر دیا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو کے کرپشن کیس کے مقدمے کی سربراہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی نیتن یاہو حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں) ـ اٹارنی جنرل کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ اسرائیل کے ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ـ عدالت کے اس فیصلے پر حکومت کوئی نیا اٹارنی جنرل مقرر نہیں کر سکتی عدالت نے دوسرا حکم آنے تک اٹارنی جنرل کو اپنے کام سرانجام دینے کی اجازت دے دی ـ

    اسرائیلی اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت کرپشن کی روک تھام کرنے والے اداروں کو  کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کرپشن ، دھوکا دہی اور کئی دوسرے مقدمات چل رہے ہیں ـ اٹارنی جنرل کے مطابق  نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں 10سال قید کی سزا ، جبکہ دوسرے مقدمات میں 3،3 سال قید ہو سکتی ہے ـ قومی سلامتی کے بہانے سے اسرائیلی وزیر اعظم کئی عدالتی پیشیوں کو مؤخر کر چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+