ٹرمپ کی دھمکی سے بوکھلا کر مودی نے وزراء کو روسی یاترا پر جانے کا حکم دے دیا
- 06, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی فراہم کردہ رپوٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) نے اپنے مشیر خاص کو روس کے دورے کا حکم دے دیا ـ رپورٹ کے مطابق (بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال) جاری ہفتے میں ہی روس کا دورہ کریں گے ، جبکہ (بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر) بھی اسی مہینے کے آخر پر روس کے دورے پر جا سکتے ہیں ـ بھارت نے امریکہ کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر دی جانے والی دھمکیوں کے بعد ان معمول کے سالانہ دوروں کو بہت اہمیت دے دی ہے ـ
ممکن ہے کہ جاری سال کے آخر پر روسی صدر بھی بھارت کا دورہ کریں ـ البتہ (ولادیمیر پیوٹن) کے بھارتی دورے کا فیصلہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اور وزیر خارجہ کے روس کے دورے پر کیا جائے گا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے مودی سرکار کے مشیر اور وزیر کی روس روانگی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیاـ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پچھلے سال ہی روس کے دورے پر گۓ تھے اور ان کے ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ـ

تبصرے