ترکیہ کی تاریخی مسجد خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

       نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نماز کے بعد ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جس نے رحل کے نیچے کچھ کاغذ رکھے اور ان پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ـ کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے قبل ہی مسجد کے امام نے اوراق کو لگی آگ فوری طور پر بجھا دی ـ مسجد کے امام نے نہ صرف آگ بجھائی بلکہ مسجد کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی فوری طور پر مطلع کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا ـ

    سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم سے آتشگیر مادہ برآمد کرکے اسے پولیس کے حوالے کر دیا ـ ملزم کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی بتایا گیا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی ؟ پولیس کے مطابق واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی میڈیا کو آگاہی دی جاۓ گی ـ اس حادثے کے بعد مسجد کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گۓ ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+