یوکرینی صدر کا الزام کہ پاکستانی لڑاکے یوکرین جنگ میں روس کی مدد کر رہے ہیں

      نیوز ٹوڈے : یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میری کمانڈر ووف چانسک سے جنگ کی صرتحال پر  بات چیت  ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے سپاہیوں کا کہنا ہے اس محاذ پر روسی فوج کے ساتھ "تاجکستان ،ازبکستان، چین ، پاکستان اور کچھ افریقی ممالک" کے لڑاکے بھی روسی فوج کے ساتھ شامل ہیں ـ دوسری طرف پاکستان نے یوکرینی صدر کے اس دعوے کو محض " الزامات ، بے بنیاد ، من گھڑت اور ناقابل قبول" قرار دیتے ہوۓ سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ـ

   پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ محض الزامات ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ـ دفتر خاجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام کا نہ تو پاکستان کے ساتھ کوئی باضابطہ رابطہ ہے اور نہ ہی ان دعووں کے کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیے گۓ ہیں ـ اس معاملے پر یوکرین سے بات کرکے بے بنیاد  الزامات لگانے کی وضاحت طلب کی جاۓ گی ـ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ، یوکرین جنگ کے پر امن حل اور سفارتی حل کا خواہش مند ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت سے اس مسئلے کے حل کی حمایت کرتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+