جارجیا کے فوجی اڈے پر فائرنگ کئی فوجی زخمی ہلاکتوں کا بھی خدشہ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست (جارجیا) کے فوجی اڈے پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گۓ ، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ پولیس اور دوسرے متعلقہ ادارے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گۓ ـ ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ـ پولیس نے مشکوک شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی فائرنگ کی وجوہات سامنے آئی ہیں ـ

    فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ انتظامیہ کے مطابق  زخمیوں کی حالت خطرناک ہے ـ فوجیوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ کوئی بھی اپنے کمرے سے باہر نہ آۓ اور دروازے ، کھڑکیاں بھی بند رکھیں ـ فورٹ اسٹیوٹ کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بھی غیر یقنینی صورتحال اور حکام کی مزید تحقیق کے بارے میں بتایا گیا ہے ـ اس واقعہ سے امریکی فوجی اڈوں کی سلامتی تشویش کا باعث بن گئی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+