چین کے ہائپر سونک طیارے سے 7 گھنٹوں میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچنا ممکن

     نیوز ٹوڈے : اپنی مصنوعات اور خام تیل کی برآمدات کی وجہ سے چین دوسرے دو بڑے ممالک سے آگے بڑھ چکا ہے ـ صرف یہی نہیں امریکہ بھی چین سے خام تیل برآمد کرنے لگا ہے ـ جبکہ امریکہ اور چین  کے درمیان معاشی جنگ بھی چل رہی ہے ـ دفاعی شعبے میں بھی چین تمام ممالک سے آگے بڑھ چکا ہے ـ اسلحہ مارکیٹ میں امریکہ ، فرانس اور اسرائیل مختلف حوالوں سے نمایاں ہیں ، لیکن اب چین اس شعبے میں بھی ان کو مات دے چکا ہے  ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین نے ہائپر سونک میزائل کے بعد اب ہائپر سونک جہاز کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ـ

     اگر چین اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گیا تو یہ طیارہ صر ف 7 گھنٹوں میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جائے گا ـ (چینی اسپیس ٹرانسپور ٹیشن نام کی کمپنی نے یونکسنگ پروٹائپ طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے) ـ اس طیارے کی رفتار میک 4 یعنی کہ آواز کی رفتار سے بھی 4 گنا زیادہ ہے ـ اس طیارے کی رفتار 3 ہزار 69 میل فی گھنٹہ یعنی کہ 5 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ـ چین کا تیار کردہ ہائپر سونک طیارہ لندن سے صرف ڈیڑھ یا دو گھنٹنے میں نیویارک پہنچ جاۓ گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+