ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  پھانسی پر لٹکاۓ گۓ ملزم (روبہ وادی) کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں ، البتہ سوشل میڈیا پر اس کا تعارف "ایران نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل نیوکلیئر سیفٹی ڈپارٹمنٹ" کے اہلکار کے طور ہر کرایا گیا ـ ایرانی عدالتی ویب سائٹ کے مطابق ملزم روبہ وادی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی "موساد" کو ایران کے ایک جوہری سائنسدان کی معلومات دی تھیں ، جن کو اسرائیل نے شہید کر دیا تھا ـ روبہ وادی کی گرفتاری اور اس کو عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے متعلق واضع معلومات نہیں دی گئیں ـ

   البتہ میڈیا کے مطابق جون میں اسرائیلی حملوں میں ایران کے 12 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا ـ ایران میں اسرائیلی حملوں میں فوجی سربراہوں اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت کے بعد اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا ـ اس آپریشن میں بد نام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوسوں کو گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکایا گیا تھا اور تاحال یہ عمل درآمد جاری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+