ٹرمپ نے (جے ڈی وینس) کو جانشین مقرر کر کے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے ایک نۓ فیصلے نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ـ ٹرمپ کے اس فیصلے کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ـ ٹرمپ نے مستقبل میں نائب صدر (جے ڈی وینس) کو اپنا جانشین مقرر کردیا ـ میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹر ویو میں پوچھے گۓ سوال کے جواب میں ٹرمپ نے  دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انصاف کی بات ہے جو ڈی وینس نائب صدر ہیں اور میرے بعد یہ سیٹ ان کا حق ہے ـ

  ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ تو نہیں کیا لیکن اثرات یہی نظر آ رہے ہیں کہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں وہ جے ڈی وینس کو اپنے ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھ رہے ہیں ـ اپنے پہلے صدارتی دور میں ٹرمپ جے ڈی وینس کے سخت مخالف تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کے خیالات ملنے لگے خاص طور پر "امیگریشن ، تعلیم اور مذہبی امور" پر ان کے خیالات ایک جیسے ہیں ـ اسی لیے ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں جے ڈی وینس کو نائب صدر بنایا ـ ٹرمپ نے انٹر ویو کے دوران کہا کہ مارکو روہیو اور کئی دوسرے رہنما بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن جے ڈی وینس کا پلڑا بھاری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+