غزہ پر مکمل کنٹرول نیتن یاہو کا خواب
- 08, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کے پورے غزہ پر قبضے کے اعلان کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" نے شدید ردعمل دیتے ہوۓ دوٹوک الفاط میں کہا کہ نیتن یاہو کا یہ خواب کبھی پورا ہونے نہیں دیں گے ـ حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کے اس بیان سے واضح ہوگیا کہ وہ مذاکراتی عمل سے بھاگ رہے ہیں اور غزہ پر قبضے کیلیے نسل کشی اور جبری بے دخلی کا راستہ اپنا رہے ہیں ـ حماس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اپنے انتہا پسند ایجنڈے کیلیے اسرائیلی قیدیوں کی جانیں قربان کرکے ان کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں ـ وفاقی کابینہ سے منظوری لیتے ہوۓ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فلسطینی عوام کو حماس کی قید سے آزاد کرانا ہے اور حماس کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ ہے ـ
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم غزہ پر حکومت نہیں کرنا چاہتے بلکہ صرف سیکیورٹی زون چاہتے ہیں ـ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کابینہ کی منظوری کے باوجود غزہ پر مکمل قبضے کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ـ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ـ اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی اور فوجی اختلافات نظریاتی نہیں بلکہ لاکھوں افراد کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے ـ غزہ پر مکمل قبضےکا فیصلہ سپاہیوں اور شہریوں کی زندگی پر گہرا اثر ڈالے گا اسرائیل میں سیاسی اور فوجی اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں ـ

تبصرے