ٹرمپ نے کیا عرب ممالک سے مطالبہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا
- 08, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے مشرق وسطیٰ کے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں اور ساتھ میں تمام عرب ممالک پر بھی زور ڈالا ہے کہ وہ ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ، اور اس کے جوہری پروگرام کی تباہی کے بعد امن کے نۓ مواقع پیدا ہو چکے ہیں ـ
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے خطے میں امن کے قیام کو فروغ دیں ـ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلمان ملکوں پر اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے کیلیے زوردیا ہے ـ دوسری جانب عرب ممالک نے امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ـ

تبصرے