زیلینسکی کا مطالبہ ، پیوٹن سے روبرو ملاقات اور جنگ کا خاتمہ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ  ٹرمپ) کے خصوصی ایلچی نے ماسکو میں روسی صدر ( ولادیمیر پیوٹن) سے ہونے والی ملاقات کے بعد جمعرات کے دن 7 اگست کو یوکرینی صدر سے ملاقات کی ـ جس میں ولادیمیر زیلینسکی نے جنگ کے خاتمے کیلیے روسی صدر کے ساتھ فیس ٹو فیس ملاقات کا مطالبہ کیا ہے ـ ولادمیر زیلینسکی نے کہا کہ پیوٹن کے ساتھ اکیلے  ملاقات کرکے اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ـ زیلینسکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی مشیروں کی بھی بات چیت ہو گی ـ

   اصل بات یہ ہے کہ  روس نے نے جنگ کی شروعات کی ہے ۔ وہ اپنی جارحیت کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے ـ دوسری طرف ایک دن قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کروا کر جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ـ کریملن نے بھی امریکی اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کے اتفاق کی تصدیق کر دی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+