پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے ( ستیہ پال ملک ) پراسرار طور پر ہلاک

     نیوز ٹوڈے : پلوامہ حملے کے حوالہ سے بھارتی حکومت اور نریندر مودی پر سنگین الزامات لگانے والے مقبوضہ کشمیرکے سابقہ گورنر (ستیہ پال ملک) پراسرار طور پر ہلاک ہو گۓ ـ مقبوضہ کشمیر کے سابقہ گور نر جاری دنوں میں پلوامہ حملے اور بھارتی حکومت کی کرپشن پر بغیر ہچکچاہٹ بیان جاری کرتے رہے ـ رپورٹ کے مطابق ستیہ پال ملک نے کچھ دن قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارتی حکومت کی جانب سے ملنے والی سنگین دھمکیوں کا ذکر بھی کیا تھا ـ

   مقبوضہ کشمیر کے سابقہ گورنر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت کشمیر پالیسیوں پر خاموش رہنے کیلیے مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے ـ اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے ـ لیکن میں رہوں یا نہ رہوں سچ بتانے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ـ ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے کے انکشافات اور حکومت پر کڑی تنقید کے بعد ان کی پراسرار موت سے سیاسی اور عوامی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ـ ناقدین کا مطالبہ ہے کہ ان کی مو ت کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ـ کہ  کیا ان کی موت قدرتی ہے یا انہیں قتل کیا گیا  ؟ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+