مودی کا دوغلا پن ہوا بے نقاب ، روسی ڈرونز میں بھارتی پرزوں کا استعمال

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹس کے مطابق یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے استعمال کیے گۓ جنگی ڈرونز میں بھارت کے تیار کردہ پرزے ملے ہیں ـ جس سے اس جنگ میں مودی کی غیر جانبداری کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق بھارتی پرزہ جات فرنٹ لائن اور شہری آبادیوں پر استعمال ہونے والے روسی ڈرونز میں  سے بر آمد ہوۓ ہیں ـ

   روس کے جنگی ڈرونز میں بھارتی پرزوں کی موجودگی سے مودی کی نام نہاد غیر جانب داری کا بھانڈا پھوٹ گیا ، اور بھارت کی دوغلی پالیسی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ـ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرز عمل سے بھارت کے غیر جانبدار ملک ہونے کے تاثر کو شدید نقصان پہنچا ہے ـ مودی کی جارحیت پسند خارجہ پالیسی عالمی امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+