نیتن یاہو کو اسرائیلی وزیر خزانہ کی دھمکی
- 11, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کی تجویز پر سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی دھمکی دے دی ـ وزیر خزانہ (بزلیل اسموٹرچ) نے غزہ جنگ کیلیے بناۓ گۓ نیتن یاہو کےمنصوبوں پر حکومت کو گرا کر دوبارہ انتخابات کی یہ دھمکی سیکیورٹی اجلاس کے دوران دی ہے ـ بزلیل اسموٹرچ کے مطابق 'اگر حکومت جنگ میں اپنے اصل مقاصد سے رخ تبدیل کر تی ہے تو یہ اسرائیل کے وجود کیلیے خطرہ ہے' ـ اسرائیلی وزیر خزانہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ میں پہلے بھی اس امید پر اپنے خدشات کو نظر انداز کرتا رہا کہ شاید ہماری فوج جنگ جیتنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اب مجھے نیتن یاہو کی قیادت پر یقین نہیں رہا ـ
بزلیل اسموٹرچ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں تو سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دینا چاہیے ـ لیکن مجھے نہیں یقین کہ نیتن یاہو فوج کو ایسا کرنے دیں گے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم فوج کو فیصلہ کن کامیابی کی جانب لے جانا ہی نہیں چاہتے ـ رلیجیئس اسرائیلی پارٹی کے پالیمانی کارکن (زوی سوکوٹ) نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت جنگی منصوبہ بدلتی ہے تو وہ بھی حکومت کے خاتمے کیلیے ووٹ دیں گے ـ اس نے بھی کہا کہ اگر ہم 6 اکتوبر 2023 والی روش اختیار کرتے ہیں تو یہ اسرائیل کیلیے خطرہ ہے ـ ان حالات میں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہئیں ـ دو دن پہلے ہی نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل قبضے کی تجویز دی تھی ـ

تبصرے