الجزیرہ ٹی وی کے معروف صحافی (انس الشریف) اپنے 3 ساتھیوں سمیت شہید
- 11, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ کے واحد فعال ہسپتال "الشفا" کے ڈائریکٹر کی رپورٹ کے مطابق (الجزیرہ ٹی وی چینل کے صحافی انس الشریف) اپنے ساتھیوں سمیت صیہونی فوج کے ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہو گۓ ـ الجزیرہ کی دی گئی رپوٹس کے مطابق انس الشریف جن کی عمر 28 سال تھی ہسپتال کے باہر صدر دروازے پر صحافیوں کیلیے لگائے گۓ کیمپ پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوۓ ـ ان کے ساتھ الجزیرہ ٹی وی کے (کیمرہ مین ابراہیم ظاہر اور چینل کے 2 نمائندے محمد قریقیہ اور نوفل) بھی شہید ہو گۓ ـ
انس الشریف پر حملے کی تصدیق کرتے ہوۓ صیہونی فوج نے الزام لگایا کہ وہ حماس کے ایک گروہ کے سربراہ تھے ، اور اسرائیلی شہریوں اور فوجی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ـ انس الشریف کو شہید کرنے کی اصل وجہ شمالی غزہ سے ان کی بڑے پیمانے پر رپورٹنگ ہے ـ اسرائیل کی جانب سے ان کو متعدد مرتبہ قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملی چکی تھیں ـ غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 200 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں جن میں الجزیرہ کے کئی نمائندے اور ان کے عزیز واقارب بھی شامل ہیں ـ

تبصرے