ایران نے اپنی سرحد کے قریب ٹرمپ راہداری کا منصوبہ مسترد کر دیا
- 11, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی) نے واضح الفاظ میں دھمکی دے دی کہ ایران اپنی سرحدوں کے نزدیک ٹرمپ راہداری کی تعمیر کسی صورت میں نہیں ہونے دے گا ـ رپورٹ کے مطابق اپنے اس منصوبے کے ذریعے امریکہ قفقاز میں اپنی فوجی اور سیاسی طاقت مظبوط بنانا چاہتا ہے ـ
ایرانی وزارت خارجہ نے بھی سرحد کے نزدیک کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت اور سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ـ آرمینیا اور آذربائیجان امن معاہدے کے مطابق ایران کی شمال مغربی سرحد کے نزدیک ٹرمپ راہداری بنائی جاۓ گی جس کے مالکانہ حقوق امریکہ کے پاس ہوں گے ـ
وسیم حسن

تبصرے