حماس کے ہتھیار ڈالنے سے غزہ جنگ ختم ہو سکتی ہے ، نیتن یاہو

      نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ ہمارا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ اسے حماس سے آزادی دلوانا ہے ـ غزہ پر حماس یا فلسطینی اتھارٹی کو کنٹرول نہیں ہونا چاہیے ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد حماس کا خاتمہ ، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کو اسلحہ سے پاک کرنا ہے ـ غزہ پر کنٹرول حاصل کرکے پرامن اور غیر اسرائیلی انتظامیہ بنائیں گے ـ بن یامین نے کہا کہ غزہ جنگ کے جلد خاتمے کا واحد اور بہترین راستہ یہی ہے ـ فوج کو ہدایت کی ہے کہ غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کو لایا جائے ـ

   دوسری طرف عرب لیگ اور اسلامی تعاون کی تنظیم کی مشترکہ وزارتی کمیٹی نے غزہ پر مکمل فوجی  قبضے کے اسرائیلی اعلان کی پرزور مذمت اور سخت مخالفت کی ہے ـ وزارتی کمیٹی کے مطابق یہ اسرائیلی منصوبہ اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ـ اور یہ طاقت کے ذریعے غیر قانونی قبضے کی مجرمانہ کوشش ہے ـ جوکہ عالمی قراردادوں کے خلاف ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+