ٹرمپ کا شکر گزار ہوں جس نے پاک ، بھارت سمیت کئی جنگیں رکوائیں ، جنرل عاصم منیر

      نیوز ٹوڈے : امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوۓ (جنرل عاصم منیر)  کا کہنا تھا کہ مودی کی جارحیت نے خطے کو پرخطر جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا تھا ـ جہاں پر ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا تھا ـ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے شکر گزار ہیں جن کی اسٹریٹجک لیڈر شپ کی وجہ سے نہ صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا کی کئی جنگیں اختتام پذیر ہوئیں ـ

   جنرل عاصم منیر نے کہا کہ صرف 45 دن کے اندر میرا امریکہ کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک نئی جہت کی علامت ہے ـ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف آخری دیوار ہے ـ دہشتگردوں کیلیے کوئی رحمدلانہ گوشہ نہیں ان کو پوری طاقت سے کچلا جاۓ گا ـ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بیرون ملک افراد کی عقیدت اور وابستگی ایک واضح حقیقت ہے ـ قدرتی آفات کی صورت میں بھی یہ لوگ سب سے پہلے امداد کی درخواست پر لبیک کہنے والے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+