غزہ پر مزید فوجی دباؤ کے نیتن یاہو کے فیصلے سے ٹرمپ بھی متفق
- 12, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے نیتن یاہو کے منصوبے کی نہ تو کھل کر مخالفت کی اور نہ ہی حمایت کی ، لیکن انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے کہ حماس پر مزید فوجی دباؤ ڈالا جانا چاہیے ـ ٹرمپ نے فون پر دیے گۓ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو معلوم ہے کہ حماس کی قید سے یرغمالیوں کو آزاد کرانا مشکل امر ہے ـ
نیتن یاہو نے امریکی صدر کے ساتھ فون کال پر غزہ کے باقی علاقوں میں حماس کے مضبوط گڑھ کے خاتمے پر بات چیت کی ، جس پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مفید رابطہ تھا ـ ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ تو اسرائیل ہی کرے گا کہ آئندہ اسے کیا کرنا ہے ـ لیکن مجھے صرف اتنا معلوم ہے کہ اب غزہ میں حماس نہیں رہ سکتی ـ
وسیم حسن

تبصرے