امریکہ نے " بی ایل اے اور مجید گروپ" کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا ـ

     نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم (بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ) بین الاقوامی دہشتگرد تنظیمیں ہیں ـ محکمہ خارجہ کے جاری کیے گۓ بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے 2019 سے غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل ہے ـ اس جماعت نے خود 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ  پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ـ

     اور 2025 میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر 31 افراد کو قتل کردیا اور ٹرین میں سوار 300 مسافروں کو یرغمال بنا لیا ـ امریکی محکمہ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ٹرمپ حکومت کا عزم برقرار رہے گا ـ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بی ایل اے لمبے عرصے سے معصوم شہریوں کا خون بہا رہی ہے ـ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس کے خلاف اکٹھا ہونا پڑے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+