ناروے نے دیا اسرائیل کو بڑا جھٹکا خود مختار ویلتھ فنڈ کے معاہدے ختم کرکے

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خود مختار ویلتھ فنڈ  نےاسرائیل کے سرمایہ کاری اثاثہ منیجرز سے علیحدگی اختیار کر لی ـ پچھلے ہفتے ہی ناروے نے غزہ جنگ سے جڑے  اخلاقی خدشات کا جائزہ لیا اور معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ـ ویلتھ فنڈ  کو اسرائیلی جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے والی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ـ ناروے کی وزیر اعظم نے نارویجن کمپنیوں کی اسرائیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ انہیں اپنی اس حرکت پر جواب دہ ہونا پڑے گا ـ

    ناروے کے وزیر خزانہ نے سارے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کے جائزے کا حکم بھی جاری کردیا ہے ـ اس سے پہلے ہی ناروے کی دو کمپنیاں اسرائیلی کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری نکال چکی ہیں ـ حکومت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نیتن یاہو حکومت کی مدد کرنے والی کمپنیوں کو ناروین ویلتھ فنڈ سے الگ کر دیا جاۓ گا 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+