غزہ پر مکمل قبضہ بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہے ، ایمانیول میکرون
- 12, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : فرانس کے صدر (ایمانیول میکرون) نے نیتن یاہو کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کا یہ منصوبہ بہت بڑی تباہی لاۓ گا ، اور اسرائیل کے اس منصوبے سے سب سے پہلے اسرائیلی یرغمالی اور غزہ کے شہری متاثر ہوں گے ـ میکرون کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے ۔ نیتن یاہو تباہی سے پہلے ہی رک جاؤ ـ
فرانسیسی صدر نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گۓ سوالات کے جواب میں کہا کہ غزہ شہر اور مواسی کیمپوں میں کارروائیاں بڑھانے اور غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کا اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی کی جانب اشارہ کر رہا ہے ، جو کہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے ـ اٹلی کے وزیر دفاع (گوئیڈو کروسٹیو) نے بھی غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوۓ کہا کہ نیتن یاہو حکومت انسانیت کھو چکی ہے ـ

تبصرے