چین نے دنیا کو دی ایک دفعہ پھر مات ٹیکنالوجی کی دنیا میں روبورٹ مال کا افتتاح کرکے
- 12, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں گاڑیوں کے شوروم کی طرح دنیا کا پہلا روبوٹ مال کھل چکا ہے ـ یہ ایک منفرد قسم کا 4 ایس سٹائل کا مخصوص سٹور ہے جہاں سے عام شہری ہر قسم کے روبوٹ خرید سکتے ہیں ـ 4 ایس فارمیٹ سے مراد ایک ہی سٹور سے خریداری کی سہولت ، مرمت کی سہولت اور سروے ( یعنی کہ کسٹمر فیڈ بیک ) کی سہولیات دی گئی ہیں ـ چین کے اس روبوٹ سٹور میں یوبی ٹیک روبوٹ ، اور یونیٹری روبوٹ برانڈز کے 200 سے زیادہ کمپنیوں کے 100 سے زائد قسموں کے روبورٹ رکھے گۓ ہیں ـ
یہ روبورٹ سٹور (بیجنگ کے ہائی ٹیک ای ٹاؤن ضلع میں بنی 4 منزلہ عمارت ) میں بنایا گیا ہے ـ ان میں چھوٹے گھریلیو گیجٹ سائز جوکہ 278 امریکی ڈالر یا 2000 یوان کی مالیت سے لے کر جدید اور کئی ملین یوان کے انسان نما روبورٹ بھی شامل ہیں ـ مال میں ایک انسانی جسامت کا "البرٹ آئن سٹائن ہیومینائیٹڈ روبوٹ" بھی سیل کیلیے رکھا گیا ہے ، جس کی قیمت 97000 امریکی ڈالر ہے ـ مال میں ایک ریسٹورینٹ بھی بنایا گیا ہے جس میں انسان نما روبورٹ کام کر رہے ہیں ـ اس مال کے قیام کا مقصد روبورٹس کے تحقیقی مراحل کو عام صارفین کیلیے قابل عمل بنانا ہے ـ

تبصرے