یوکرین ہار گیا روس نے جنگ جیت لی اب ہار تسلیم کرنے کی شرائط طے کرنا باقی ہے ، وکٹر اوربان
- 13, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : جمعہ کے دن (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن) کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل ہنگری کے وزیر اعظم (وکٹر اوربان) کا کہنا تھا کہ روس یہ جنگ جیت چکا ہے اور یوکرین ہار گیا ـ اب صرف یہ طے ہونا باقی ہے کہ یوکرین کونسی شرائط پر یہ ہار قبول کرتا ہے ـ ہنگری یورپ کا واحد ملک ہے جس نے یوکرین کی مدد کیلیے مشترکہ بیان پر دستخط نہیں کیے تھے ـ ہنگری یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسے یورپی یونین میں شامل کرنے کی مخالفت بھی کرتا رہا ـ
وکٹر اوربان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کے دور صدارت میں یورپ نے پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کے مواقع گنوا دیے اب خدشہ ہے کہ یورپ کے بغیر ہی یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ـ ہنگری کے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ اور روس کے مذاکرات میں یورپ کا نہ شامل ہونا باعث شرمندگی ہے ـ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت سے ہنگری کے کسا نوں کی معیشت متاثر ہوگی ـ توانائی کے حوالے سے ہنگری کا زیادہ تر انحصار روس پر ہے ـ جمعہ کے دن ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان امریکی ریاست "الاسکا" میں ملاقات ہوگی جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت ہوگی ـ

تبصرے