اسرائیلی پائلٹوں کا فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق موجودہ ریزرو سروس میں کام کرنے والے پائلٹوں اور اسرائیلی فضائیہ کے سابقہ پائلٹوں نے مل کر منگل کے دن اسرائیل کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے احتجاجی مظاہرہ کیا ـ شرکاء  نے آرمی چیف (ایال امیر) کی مخالفت کے باوجود غزہ میں جنگ کو توسیع دینے کے حکومتی فیصلے پر خاموش احتجاج کیا ـ  احتجاجی مظاہرین کاکہنا تھا کہ یہ حکومتی منصوبہ یرغمالیوں کیلیے خطرہ ہے ـ

   احتجاجی مظاہرہ تل ابیب میوزیم پلازہ میں ہوسٹیج اسکوائر کے نزدیک فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کیا گیا جو کہ چند پائلٹوں کی جانب سے شروع کیا جانے والامظاہرہ تیزی سے زور پکڑ گیا ـ آئی اے ایف نے فوجی سربراہ پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ وہ سیاسی دباؤ میں نہ آئیں ـ جنگ ختم ہونی چاہیے اور یرغمالیوں کی واپسی ہونی چاہیے ـ تجربہ کار پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس مظاہرے کا مقصد ایال امیر کی حمایت کرنا ہے ـ سادہ سا پیغام ہے کہ وہ حکومت کے خلاف آئی ڈی ایف کے جذبے کے تحت اپنے اصولوں پر ڈٹے رہیں اور سیاسی دباؤ کا اثر نہ لیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+