ایران ، اسرائیل جنگ کے بعد ایران نے کیے 21 ہزار مشکوک افراد گرفتار

    نیوز ٹوڈے : قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حوالہ دیتے ہوۓ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ جون کے مہینے میں ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21000 جاسوسوں کو گرفتار کیا ـ 13 جون کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں ، جن میں ایران کے بڑے بڑے فوجی افسران اور سائنسدان شہید ہو گۓ تھے  ، کے بعد ایران  کے سیکیورٹی اداروں نے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کی مہم کا آغاز کیا ـ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ـ ایران کے ہر شہری کو مطلع کیا گیا کہ مشتبہ افراد پر نظر رکھیں اور فوی طور پر اطلاع دیں ـ

    ایرانی پولیس کے ترجمان (سعید منتظر المھدی) کے مطابق عوامی کالز میں 41 فیصد اضافہ ہوا ـ عوام کی مدد سے ہی 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ـ پولیس ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ گرفتار کیے گۓ افراد کو کس شبے میں پکڑا گیا ـ جون کے آخر سے لے کر اب تک 7 افراد کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی پر بھی لٹکا دیا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+