اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان جھگڑا

     نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹس کے مطابق (اسرائیلی آرمی چیف ایال امیر پر وزیر دفاع اسرائیل کارٹز) نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ کوارڈینیشن اور منظوری کے بغیر ہی اپنی مرضی سے فوج میں تقرریاں کررہے ہیں ـ "ٹائمز آف اسرائیل" کی رپورٹ کے مطابق یہ ملکی ، سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان جھگڑے کی تازہ ترین نشانی ہے ـ ترقی پانے والے فوجی افسروں کی فہرست میڈیا کے ذریعے لیک ہونے پر وزیر دفاع نے آرمی چیف پر الزام لگایا ـ

   وزیر دفاع کے مطابق آئین آرمی چیف کو فوج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا ـ اسرائیل کارٹز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوۓ اسرائیلی فوج نے کہا کہ کرنل اور اس کے اوپر کے عہدوں پر تبدیلی کا ضوابط کے تحت آرمی چیف کو حق حاصل ہے ـ بارک ہیرم بھی ان ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کے آپریشنل ڈویژن کے سربراہ بننے کیلیے تیار ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+