امریکی ریاست (پنسلوینیا) میں دھماکے سے متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست (پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ) میں خوفناک دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گۓ ـ علاقے کے رہائشیوں کے مطابق دھماکے سے پورے علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گۓ ـ جس سے رہائشیوں کو اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند کرنا پڑے ـ رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں البتہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ـ

   ریسکیو حکام کے مطابق 10زخمیوں میں سے 5 کی حالت خطرناک ہے ان کے بچنے کے چانس کم ہی نظر آرہے ہیں ، جبکہ باقی 5 کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے ـ رپورٹ کے مطابق کوئلے کے ایندھن سے چلنے والے اس اسٹیل پلانٹ میں 1 ہزار 300 ملازم کام کرتے ہیں ـ امریکی اسٹیل کی (سی ای او اور صدر ڈیوڈ بیوریٹ) نے متعلقہ اداروں کو دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+