روس کے صدر یوکرین جنگ بندی کیلیے راضی ہو گۓ ہیں ، امریکی صدر
- 15, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اور روسی صدور جمعہ کے دن "الاسکا کے شہر اینکریج" میں ملاقات کریں گے ـ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ 'یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کچھ کہہ نہیں سکتا البتہ معاہدے میں دلچسپی ہے' ـ روسی صدر سے ملاقات کے بعد زیلینسکی سے بھی رابطہ کروں گا ـ امریکی میڈیا کا دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر نے فالو اپ ملاقات کیلیے 3 ممکنہ امکانات ذہن میں رکھے ہوۓ ہیں ـ
الاسکا میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بارے میں کریملن ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں یوکرین جنگ اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت ہوگی ـ کریملن ترجمان کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات کے بڑے مواقع پر بھی بات چیت ہوگی ـ دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کے دوران صرف ان کے ترجمان موجود ہوں گے ـ کریملن ترجمان کا کہنا ہے کے دونوں رہنما اکٹھے لنچ بھی کریں گے اور پریس کانفرنس بھی مل کر کریں گے ـ ملاقات کا مرکزی موضوع یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا ـ سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت ہو گی ـ

تبصرے