ترکیہ نے دی اسرائیل کو دھمکی ـ
- 15, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے وزیر خارجہ نے "انقرہ" میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور ایس ڈی ایف ، شام کی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں ـ اسرائیل کی سلامتی بھی اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بگاڑ سے محفوظ نہیں رہ سکتی ـ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے خراب حالات کو ایس ڈی ایف اپنے مفاد کیلیے استعمال کر رہا ہے ـ ہمارے نیک ارادوں کو ہماری کمزوری سمجھنے والے جان لیں کہ ہم شرارت برداشت نہیں کریں گے ـ
شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات ہمارے شہریوں کیلیے نقصان دہ ہیں ـ دونوں ممالک کے وزراۓ دفاع نے فوجی تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے ـ شام میں 14 سالہ خانہ جنگی اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد بحالی کی کوششیں جاری ہیں ـ مارچ میں ہونے والے معاہدے کے بعد 'شامی صوبہ حلب میں ایس ڈی ایف کی شامی فوج کے ساتھ دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں' ـ پیرس میں ہونے والی ایس ڈی ایف اور شام کی ملاقات بھی کینسل کر دی گئی ہے ـ

تبصرے