امریکہ نے روس سے مذاکرات کی ناکامی کا غصہ بھارت پر نکال دیا
- 15, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ (اسکاٹ بیسنٹ) نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ ' اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیوٹن کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوے تو بھارت پر مزید ٹیرف عائد کیا جاۓ گا اور اقتصاددی پابندیاں لگائی جائیں گی' ـ امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت پر پہلے سے 25 فیصد ٹیکس لاگو ہے اور روس سےتیل کی خریداری کی وجہ سے جلد ہی مزید 25 فیصد ٹیکس بڑھا دیا جائے گا ـ
اس طرح بھارت پر عائد ٹیرف مجموعی طور پر 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے ـ اور اگر روسی صدر کے ساتھ ٹرمپ کے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو اس میں مزید اضافہ کر دیا جاۓ گا ـ اسکاٹ بیسنٹ کے جاری کردہ اس بیان کے بعد بھارت کی تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی اور مودی حکومت کی معاشی حکمت عملی سوالیہ نشان بن گئی ـ
وسیم حسن

تبصرے