کویت میں زہریلی شراب کے استعمال سے متعدد غیر ملکی ہلاک

    نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت صحت نے زہریلی شراب پینے سے 13 غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ـ وزارت صحت کے مطابق زہریلی شراب پینے سے 63 سے زیادہ افراد کی حالت تشویشناک ہے ـ جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر  دیا گیا ہے اور 21 اپنی بینائی کھو چکے ہیں ـ جاری کردہ بیان کے مطابق اس کیمیکل کے استعمال سے سب سے پہلے بصارت متاثر ہوتی ہے اور انسان نابینا ہو جاتا ہے ـ

   شراب سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے جو کہ کویت میں تعمیراتی ، تجارتی اور گھریلو خدمات انجام دے رہے تھے ۔ 1964 سے کویت میں شراب کی درآمد پر مکمل پابندی عائد ہے اور 1980 سے اس کے اسستعمال کو بھی مجرمانہ عمل قرار دیا جا چکا ہے ـ لیکن ان پابندیوں کے باوجود غیرقانونی طور پر تیار کردہ شراب اور اس کی خفیہ  فروخت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ـ جس سے اکثر غریب تارکین وطن نقصان اٹھا رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+