اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ شہر خالی کرانے کی اجازت دے دی
- 18, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کے سربراہ (جنرل ایال امیر) نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ـ دو ہفتوں کے دوران ہی فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھرں سے بے دخل کرنے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی ـ منصوبے کا آغاز ایک بڑے فوجی آپریشن سے کیا جاۓ گا ، اس کے بعد صیہونی فوج مرحلہ وار غزہ شہر میں داخل ہو کر پورے شہر پر قبضہ کر لے گی ـ
رپورٹس کے مطابق اسرائیل باقاعدہ طور پر اس منصوبے کو امریکہ کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ـ جو کہ مسلسل ان کے ساتھ رابطے میں ہیں ـ دوسری طرف غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری مسلسل جاری ہے ـ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو گۓ ـ پورے غزہ میں خوف اور بے چینی کی فضا قائم ہو چکی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے