امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی فوج کا حملہ ، 57 افراد شہید

     نیوز ٹوڈے : اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں امداد کے انتظار میں کھڑے 38 فلسطینی شہید ہو گئے ، جبکہ ال اہلی ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے بھی متعدد فلسطینی شہید ہوۓ ـ فلسطینی وزارت خارجہ کی رپورٹس کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوارن قحط کی وجہ سے بھوک سے نڈھال مزید 11 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جس کے بعد خوارک کی کمی کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 108 بچوں سمیت  251 ہو چکی ہے ـ

    غزہ کے بعض علاقوں میں قحط کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے ـ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کے 5 لاکھ افراد قحط کا شکار ہو چکے ہیں ، اور اس بحران کا فوری حل صرف اور صرف جنگ بندی ہے ـ صیہونی حکومت نے غزہ شہر پر مکمل قبضے کیلیے فلسطینیوں کو زبردستی شمالی غزہ سے جنوبی غزہ منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+