روس کی گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے (ریازن) میں قائم فیکٹری کی ورکشاپ  میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130زخمی ہو گۓ ـ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ـ جہاں پر بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ـ

    دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں ـ کچھ آزاد میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا ـ البتہ سرکاری حوالے سے  ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ـ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+