امریکی صدر ٹرمپ نے پیوٹن کے بعد زیلینسکی کو بھی ملاقات کیلیے بلا لیا

     نیوز ٹوڈے : الاسکا میں روسی صدر کے ساتھ ایک لمبی ملاقات کے بعد امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر زیلینسکی کو وہائٹ ہاؤس بلا لیا) ـ امریکی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پیر کے دن اوول آفس میں زیلینسکی کے ساتھ امن معاہدے کے فارمولے پر براہ راست بات چیت ہوگی ـ

  ٹرمپ کے مطابق اگر مثبت پیش رفت ہوئی تو پیوٹن کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت طے کریں گے ـ امریکی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ عارضی جنگ بندی سے نہیں بلکہ  صرف ایک جامعہ امن معاہدے سے ہی ممکن ہے ـ الاسکا میں ہونے والی دونوں ممالک کے رہنماؤں کی  4 گھنٹے کی ملاقات کو تعمیری قرار دیا گیا تھا ـ روسی صدر سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے زیلینسکی سے ٹیلی فون پرجنگ بندی اور امن مذاکرات پر  بات  چیت کی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+