نیویارک سٹی کلب میں اندھا دھند فائرنگ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (نیویارک سٹی کے علاقہ بروکلین میں قائم ایک کلب) میں جھگڑے پر فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گۓ ـ  نیو یارک سٹی پولیس کے کمشنر (جیسکا) کی میڈیا کو دی گئی بیریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹی لاؤنج کے ٹیسٹ میں کراؤن ہائیٹس میں جھگڑے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ میں مختلف اقسام کے ہتھیار استعمال کیے ـ ہسپتال منتقل کیے گۓ زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ـ

  پولیس افسر کے مطابق جاری سال کے شروع کے 7 مہینوں میں نیویارک سٹی میں فائرنگ کے ایسے واقعات میں کافی کمی آ چکی تھی ، لیکن اب اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور اس کی تہہ تک پہنچ کر دم لیں گے ـ نیو یارک سٹی کے میئر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعہ کی معلومات ہیں توآگاہ کیا جائے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+