امریکی صدر نے پکڑایا زیلینسکی کو یوکرین کا ٹوٹا پھوٹا نقشہ
- 19, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں ہوئی دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات میں فرانس کے صدر (ایمانیول میکرون ، نیٹو اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی) ـ اس ملاقات میں امریکی صدر نے یوکرین کے 20 فیصد علاقے پر روسی قبضے والا نقشہ پیش کیا ـ اس علامتی نقشے سے درحقیقت یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ 4 سالہ جنگ میں روسی فوج یوکرین کے وسیع علاقے پر قبضہ کر چکی ہے ـ رپورٹ کے مطابق روس نے جنگ کے خاتمے کیلیے ڈونباس کے باقی علاقوں پر بھی مکمل قبضے کی شرط رکھی ہے ـ
دوسری جانب یوکرین کی قیادت نے اس شرط پر غور کرنے کی اجازت مانگی ہے ـ یوکرینی صدر نے اس ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوۓ کہا مستقبل میں مزید اچھی باتیں ہوں گی ـ دوسری جانب یورپی یونین نے زوردیا کہ یوکرین کی سیکیورٹی کی گارنٹی بھی دی جاۓ ـ البتہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ـ ذرائع کے مطابق ٹرمپ جلد ہی پیوٹن اور زیلینسکی سے مشترکہ ملاقات کریں گے جس میں جنگ بندی کا معاملہ طے پا جائے گا ـ فرانسیسی صدر کے مطابق خطے میں امن کے قیام کیلیے اس ملاقات میں یورپ کی نمائندگی ناگزیر ہے ـ

تبصرے