یوکرین جنگ جلد ہی ختم ہوجاۓ گی ، یوکرینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کی گفتگو
- 19, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلینسکی) کے ساتھ ملاقات کے بعد بتایا کہ کچھ دن پہلے ہی (روسی صدر پیوٹن) کے ساتھ ہونے والی ملاقات مثبت رہی تھی ، اور آج کی ملاقات بھی اہمیت کی حامل تھی ـ امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ جنگ کی خاتمے اور تجارت کیلیے دونوں ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے ـ ٹرمپ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ جنگ ختم ہو جاۓ اور ہوگی بھی ضرور لیکن یہ معلوم نہیں کہ کب وقت کا تعین نہیں کر سکتا ـ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے جنگ بندی اس لیے پسند ہے کیونکہ اس طرح لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ـ
بجائے اس کے کہ یہ مزید دو چار ہفتے جاری رہے لیکن کیا ہوسکتا ہے ، ایک بڑے پر امن معاہدے پر بھی کام کرنا ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی بعض اوقات کسی ایک فریق کیلیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے اسطرح دوسرے فریق کو بھر پور تیاری کا موقع مل جاتا ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے اسی لیے تو بعض ملک جنگ بندی نہیں چاہتے ـ کیونکہ ان کی سو چ ہوتی ہے کہ ان کا مخالف دوبارہ طاقتور ہو جائے گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں اس وقت صدارتی کرسی پر براجمان ہوتا تو کبھی بھی روس ، یوکرین جنگ شروع نہ ہونے دیتا ـ انہوں نے سابقہ امریکی صدر کو اس جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا ـ

تبصرے