غزہ میں حماس کی حکومت ختم کرکے جلد ہی عبوری حکومت قائم کریں گے ، فلسطینی وزیر اعظم

     نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق (فلسطین اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ) نے مصر کے شہر رفع کراسنگ پر مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ بہت جلد غزہ میں حماس کی حکومت کا خاتمہ کرکے عبوری حکومت قائم کر دی جائے گی ـ محمد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ غزہ میں بننے والی نئی عبوری حکومت فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کی حمایتی ہو گی ـ محمد مصطفیٰ نے کہا کہ غزہ کا انتظام سنبھالنا صرف اقتدار نہیں بلکہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنانا ہے ـ

   محمد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد غزہ میں کوئی نیا سیاسی وجود قائم کرنا نہیں بلکہ فلسطینی اداروں کی بحالی اور ان کے کردار کو فعال کرنا ہے ـ مصری وزیر خارجہ نے بھی  کانفرنس میں غزہ میں فلسطین اتھارٹی کو با اختیار بنانا ضروری قرار دیا ـ (بدر عبدل عطی) نے کہا فلسطینی عوام کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا گریٹر اسرائیل کا وہم اور فریب ہے ـ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اسرائیل رکاوٹیں ہٹا دے تو مصر پوری غزہ پٹی کو امداد فراہم کر سکتا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+