ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

     نیوز ٹوڈے : ایرانی وزیر خارجہ (اسماعیل بقائی) نے پیر کے دن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری ادارے " آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے "  کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا اور ممکن ہے جلد ہی دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ طے پا جائے ـ جاری سال کے جون کے مہینے میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ 12 دن کی جنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد آئی اے ای اے کے نمائندوں کو ایران نے ان مقامات تک نہ پہنچنے دیا تھا ، جبکہ آئی اے ای اے کے چیف (رافیل گروسی) کا بار بار کہنا تھا کہ معائنہ ان کی اولین ترجیح ہے ـ

   اسماعیل بقائی کے ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ پچھلے ہفتے ہی ہمارے مذاکرات ہوۓ ـ یہ مذاکرات جاری رہیں گے اور ممکن ہے چند دن بعد مذاکرات کا ایک اور دور ہو ـ ایران نے آئی اے ای اے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے 31 مئی کی رپورٹ کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کو حملوں میں سہولت فراہم کی ـ 31 مئی کی رپورٹ میں اس ادارے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنر نے ایران پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی  خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+